(یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نفرت پھیلا کر اور آپس میں پھوٹ ڈال کر اقتدار میں برقرار رہنے کی سیاست کر رہے ہیں۔
اترپردیش میں اسمبلی الیکشن سے پہلے شروع ہوئی اپنی کسان ریلی کے آخری
اور 26 ویں دن مسٹر گاندھی نے یہاں گھنٹہ گھر پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’وزیر اعظم مودی نے شاید سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔
وہ مسلسل ملک کے عوام کو گمراہ کرکے ان کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔